حریت (گ)نے کپوارہ میں معصوم بچے کے قتل پر کیا گہرے رنج وگم کا اظہار

خبرارود :

سرینگر: حریت (گ) چیرمین سید علی گیلانی نے گلگام کپوارہ میں کم سن طالب علم عمر فاروق ملک کو پراسرار حالت میں بڑی بے دردی کے ساتھ قتل کئے جانے کے دلدوز سانحہ پر اپنے گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

حریت (گ )سید علی گیلانی کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے کپواڑہ کے ایک مضافاتی گاوں گلگام میں تیسری جماعت کے ایک کم سن طالب علم عمر فاروق ملک کو پراسرار حالت میں بڑی بے دردی کے ساتھ قتل کیے جانے کے دلدوز واقعے پر اپنے گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی قابض انتظامیہ نے اگرچہ یہاں انسانی آبادی کو فوجی اور پولیس حصار میں مقید کیا ہے لیکن اس کے باوجود ایسی مجرمانہ کاروایوں کا وقوع پذیر ہونا ایک المیہ سے کم نہیں۔

حریت رہنما نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے معصوم عمر فاروق ملک کی جنت نشینی اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کیے جانے کی دعا کی۔ حریت رہنما نے سینئر مزاحمتی لیڈر غلام محمد خان سوپوری کے برادر نسبتی محمد اسماعیل گلکار کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔
حریت چیرمین نے کہا کہ مرحوم گلکار ساکن سوپور کے ایک معزز خاندان سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے موجودہ تحریک مزاحمت میں کافی مشکلات اور مصائیب کا سامنا کیا، حریت چیرمین نے مرحوم گلکار صاحب کی مغفرت اور ان کے جملہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں