سانبہ میں ٹریکٹر لڑھک گیا، ایک ہلاک دو دیگر زخمی

جموں،جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع کے بدھوانا علاقے میں ایک ٹریکٹر ڈرائیور کے قابوسے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر میں سوار تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے اور بعد ازاں ایک زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا
اطلاعات کے مطابق سانبہ کے بدھوانا علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک ٹریکٹر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔

معلوم ہواہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ڈرائیور کو مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت پرکاش چند ساکن سانبہ کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں