کلگام جھڑپ :تین جنگجو ہلاک ،پولیس

خبراردو :

اتوا رکی صبح کلگام میں فورسز کی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ میں تین جنگجو مارے گئے ہیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح کلگام کے کھڈوانی علاقے میں ہوئی جھڑپ میں تین جنگجو مارے گئے ہیں ۔

پو لیس کا کہنا ہے جھڑپ کی جگہ سے تینوں جنگجوؤں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں ۔جبکہ مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت ابھی تک نہیں کی جا سکی ۔

وہیں پولیس چیف ایس پی وید نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ تینوں جنگجو پولیس اہلکار سلیم احمد شاہ ے قتل میں ملوث تھے ۔

کلگام اور اننت ناگ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں