کولگام میں گاڑی سے گر کر شہری از جان

سری نگر،جنوبی ضلع کولگام کے چھیان دیوسر علاقے میں چلتی گاڑی سے ایک شہری نیچے گر آیا جس وجہ سے اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز چھیان دیوسر میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب 58سالہ شہری پیر پھسل جانے کی وجہ سے آٹو موبائیل گاڑی سے نیچے گر آیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے اسے علا ج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔

متوفی کی شناخت غلام حسن بٹ ولد عبدالعزیز بٹ ساکن نیوا قاضی گنڈ کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں