ہندواڑہ میں کمسن بچہ نالے میں ڈوب کر جاں بحق

خبراردو :
کپوارہ ضلعے کے ہندوارہ علاقے میں ایک کمسن بچہ دوب کر جاں بحق ہو گیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق مہلوک کی شناخت سید حنان کے بطور کی گئی ہے ، جس کا تعلق ڈانگر پورہ سوپور سے بتایا جا رہا ہے ۔وہ ہندوارہ میں اپنے رشتہ داروں کے گیا تھا ۔

مہلوک حنان مقامی لڑکوں کے ساتھ نہانے کے دوران ببگنڈ کے قریب ڈوب گیا ۔جس کے بعد کمسن کی لاش کو نالے سے نکال لیا گیا ہے ۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس بھی درج کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں