کلگام کے کھڈونی علاقے میں فورسز نے کیا تلاشی آپریشن شروع

خبراردو :

فورسز نے سوموار کو کلگام کے کھڈونی علاقے کے لون محلے میں کارڈن اور سرچ آپریشن شروع کیا ہے ۔

آر می کی ۱ آر آر ، ایس او جی ،جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کیا ہے ۔

فورسز افسر کے مطابق علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی کی خبر ملنے کے بعد مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔

بتا دیں اتوار کو ہی علاقے میں فورسز اور جنگجوؤں کے مابین ہوئی جھڑپ میں تین جنگجو مارے گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں