نیشنل کانفرنس انڈیا الائنس کے ساتھ ہے اور رہے گی، فاروق عبداللہ کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا:عمر عبداللہ کی وضاحت
سری نگر،15فروری(یو این آئی)نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کی شام واضح کیا کہ ان کے والد فاروق عبداللہ کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس انڈیا الائنس کے ساتھ ہے اور رہے گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ این ڈی اے کے ساتھ جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے بیان کو کچھ لوگوں نے توڑ مروڑ کر ایک الگ انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہاکہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہیں کہ انڈیا الائنس کو چھوڑ کر نیشنل کانفرنس این ڈی اے کے ساتھ رشتہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں جو سراسر غلط اور حقیقت سے کوسوں دور ہے۔
عمر عبداللہ نے کہاکہ ہم انڈیا الائنس کے ساتھ ہے اور رہیں گے ، جہاں تک جموں وکشمیراور لداخ کی چھ پارلیمانی نشستوں کا سوال ہے تو ان میں سے پہلے ہی تین سیٹیں انڈیا الائنس کے پاس ہیں لہذا ان سیٹوں پر بات چیت کرنے کا کوئی مقصد نہیں ۔انہوں نے کہاکہ چونکہ کشمیر کی تین نشستوں پر نیشنل کانفرنس نے جیت حاصل کی ہوئی ہے لہذاان سیٹوں پر گفت وشنید کرنے کا کوئی مقصد ہی نہیں ہے۔
عمر عبداللہ نے کہاکہ ادھمپور ، جموں اور لداخ کی تین نشستوں پر بات کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نے سیٹ شیئرنگ مسئلے پر نیشنل کانفرنس کے ساتھ رابط قائم کیا ہے اور اس پر بات چیت ہو رہی ہیں۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے مزید کہاکہ حقیقت یہی ہے جب الائنس میں الیکشن لڑنے سے پارٹی کو خمیازہ بھگتناپ ڑتا ہے لیکن بڑے مقصد کو حاصل کرنے کی خاطر چھوٹی قربانی دینی پڑتی ہےانہوں نے کہاکہ اگر بی جے پی کو تین نشستوں پر روکنا ہے تو ہم یہ قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ۔ ان کے مطابق بڑے مقصد کے حصول کے لئے چھوٹی قربانی دینی پڑتی ہیں۔
عمر عبداللہ نے واضح کیا کہ این ڈی اے کے ساتھ رشتہ جوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ نیشنل کانفرنس وہ پارٹی نہیں جو دو کشتیوں میں سوار ہو ۔
یواین آئی، ارشید بٹ
بجٹ بڑے صنعتکاروں کے مقاصد کے حصول کے لیے بنایا گیا ہے: اپوزیشن
اکھنور سیکٹر میں زور دار دھماکہ فوجی کیپٹن سمیت دو جوان جاں بحق، تلاشی آپریشن شروع : دفاعی ترجمان
افغانستان کے شہر قندوز میں دھماکہ، طالبان کمانڈر سمیت 25 ہلاک
ڈھائی صدی سے رائج ’’پینی‘‘ امریکا پر کیسے بوجھ بن گئی؟ صدر ٹرمپ کا نیا حکم جاری
ہندوستانی نوجوانوں کو فزیکل اے آئی میں مہارت دلانے کے لئے نیکسٹ ویو کی اہم شراکت داری
جی ایس ٹی میں تبدیلی کے لیے اراکین پارلیمنٹ کو اپنی ریاست سے بات کرنی چاہیے: سیتا رمن
وزیر اعظم ماہ رواں میں ہی کٹرہ – سری نگر وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کریں گے
اڈیشہ ایف سی نے پنجاب ایف سی کو برابری پر روکا
مغربی بنگال نے ٹیبل ٹینس میں ڈبل گولڈ جیتا
انڈیا الائنس اپنے خاندان کے افراد کو اقتدار میں لانے کے لئے بنا تھا: ترون چگ