کلگام میں فورسز اور نوجوانوں کے مابین تصادم میں گیارہ زخمی

خبر اردو:

کلگام کے کھڈونی علاقے کے لون محلے میں فورسز کی جانب سے تلاشی آپریشن کے دوران نوجوانوں کے ساتھ تصادم میں کم از کم گیارہ زخمی ہوئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق کلگام کے کھڈونی علاقے کے لون محلے میں سوموار کو فورسز کو جنگجوؤں کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا تھا ،جس کے دوران نوجوان سڑکوں پر نکل کر فورسز پر پتھراؤ کرنے لگے اور تصادم شروع ہو گیا ۔

فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے جواب میں آنسو گیس اور پلیٹ گن کا استعمال کیا ،جس کے نتیجے میں گیارہ زخمی ہوئے ہیں ،جن میں رفیق احمد واگے نامی نوجوان سر میں آنسو گیس شل لگنے سے شدید زخمی ہوا ہے ۔جسے علاج کے لئے سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔
کلگام میں اتوار کو تین جنگجو مارے جانے کے بعد مکمل طور پر ہڑتال کی گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں