سرتاج مدنی کا استعفیٰ محض ڈرامہ ،55ممبران کی حمایت لے کر سرکار بنائیں گے ،عبدالمجید پڈر

خبر اردو

ممبر اسمبلی نو آباد اور پی ڈی پی کے با غی لیڈر عبدالمجید پڈر نے سر تاج مدنی کی جانب سے پارٹی کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ کو ڈرامے بازی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ پارٹی کے اتحاد کو نقصان کر نے کے بعد ایسے اقدامات سے نقصان کی بھر پائی نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ کاش پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے یہ اقدامات بذات خود اور قبل از وقت اٹھائے ہو تے تو صورتحال ایسی نہیں ہو تی۔ریاست میں نئی حکومت تشکیل کو لے کر ایک انہوں نے کہا کہ اب تھوڈااور انتظار کر لیجئے 51ممبران کے بدلے 55ممبران کی حمایت لے کر سر کار بنائیں گے ۔

ممبر اسمبلی نو ر آباد اور پی ڈی پی کے باغی لیڈر عبدالمجید پڈر نے نے پی ڈی پی کے نائب صدر سر تاج مدنی کی جانب سے اپنے عہدے سے استعفیٰ کو ڈرامہ بازی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ جس چیز نے پارٹی کے اتحاد کو نقصان پہنچایا اسکی بھر پائی اس سے نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ کاش اگر پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے بزات خود ایسے اقدامات قبل از وقت اٹھائے ہو تے تو پارٹی اتحاد کو زک نہیں پہنچتا ۔انہوں نے سر تاج مدنی کے استعفی کو ڈرامہ بازی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ ایسی مشقوں سے کچھ حا صل نہیں ہو گا ۔انہوں نے بتایا کہ ا ب دیر ہو چکی ہے اور ایسے اقدامات کر نے سے اب کو ئی فائدہ نہیں ہے اور یہ عمل اب کار گر ثا بت نہیں ہو سکتے ۔عبدالمجید پڈر نے ایک سوالے جواب میں کہا کہ آپ تھوڈا انتظار کیجئے 51ممبران کے بجائے ہم 55ممبران کی حمایت لے کر نئی سر کار تشکیل دیں گے ۔

واضح رہے کہ پی ڈی پی بی جے پی مخلوط حکومت گر جانے کے بعد سابق وزیر عمران رضا انصاری اور ممبر اسمبلی زڈی بل عابد انصاری نے پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو نا اہل قرار دیتے ہو ئے کہا کہ انہوں نے اپنے آگے پیچھے رشتہ داروں کی فوج اکھٹا کر رکھی ہے اور ان لوگوں نے دیگر ممبران کی رائے کو کبھی بھی قابل احترام نہیں سمجھا ۔جس کے اگلے روز ہی ممبر اسمبلی نو رآباد عبدالمجید پڈر نے بھی اپنی پارٹی کے خلاف کھل کر مخالفت کی جبکہ انہوں نے اس حوالے سے کئی بار میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ وہ ریاست میں اگلی سر کار بنائیں گے اور اسکے لئے ان کے پاس 51سے زیادہ ممبران کی حما یت حا صل ہے۔

تاہم انہوں ایک بار پھر یہ بات دہرائی کہ تھوڑا انتظار کرو ہمارے پاس اگلی سر کار بنانے کے لئے 55سے زیادہ ممبران کی حمایت حاصل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں