خبر اردو
پی ڈی پی کے اندر اورہالنگ کو یقینی بنانے کی خا طر پارٹی کے ذمہ داراپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہو ئے ۔ سا بق مخلوط حکومت کی اکائی پی ڈی پی کے اندر اور ہالنگ کو یقینی بنانے کی خا طر پارٹی کے تمام ذمہ داروں نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔
پی ڈی پی کے تر جمان اعلیٰ رفیع میر نے بتایا کہ پی ڈی پی کے سبھی مر کزی ذمہ داروں جن میں نائب صدر ،جنرل سیکریٹری اور خزانچی شامل ہے نے اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہو کر پارٹی صدر محبو بہ مفتی کو استعفیٰ پیش کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مستعفیٰ ہو نے کے عمل سے پارٹی کے اندر تشکیل نو مقصود ہے ۔انہوں نے تاہم واضح کیا کہ اس مسئلے کے ساتھ ناراض ممبران کے معاملے سے کو ئی لینا دینا ۔انہوں نے بتایا کہ پی ڈی پی چو نکہ اقتدار میں نہیں ہے جس کے نتیجے میں پارٹی ممبران میں نئے سرے سے عہدے تفویض کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پارٹی کے نائب صدر سر تاج مدنی نے سو موار کو پہلے ہی پارٹی مفادار کو مد نظر رکھ کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے ۔مد نی نے واضح کیا کہ میں اپنا استعفیٰ پارٹی کی مضبو طی ،سالمیت اور ممبران کے اندر اتحاد کو پروان چڑھا نے کے پیش نظر دے رہا ہوں ۔








