امرناتھ یاتریوں کا قافلہ وادی کیلئے روانہ

خبر اردو :

امرناتھ یاتریوں کا نیا قافلہ جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے وادی کی طرف روانہ کیا گیا ہے ۔

یاتریوں کے1282 افراد پر مشتمل قافلہ جموں کے یاتری نواس سے منگل کی صبح وادی کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔

پولیس افسر کے مطابق یاتریوں میں کچھ بال تل اور کچھ پہلگام کے راستے سے گھپا کے درشن کیلئے جائیں گے ۔

28جون سے شروع ہوی یاترا میں اب تک 2,45,000یاتریوں نے گھپا کے درشن کئے ہیں ۔یاترا 26
اگست کو اختتام ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں