خبر اردو:
سرینگر کے پہاڑی علاقے کے تیل بل نالے میں بادل پھٹنے سے علاقے میں سیلاب آنے سے ایک شخص کو پانی کے تیز بہاؤ نے اپنے ساتھ لیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق تیل بل نالے میں بادل پھٹنے سے داچھی گام کے کئی علاقوں میں تیز سیلاب آیا ہے ،وہیں پانی کے تیز بہاؤ کے دوران دو شخص معجزاتی طور بچ گئے ہیں ۔
تاہم ۳۵ سالہ گلزار احمد نامی شخص کو تیز بہاو نے اپنے ساتھ لے لیا ہے ۔تینوں افراد لکڑیاں جمع کرنے کیلئے گئے تھے ،ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا ۔
لاپتہ شخص کو ڈھونڈ نے کے لئے ریسکیو آُریشن شروع کیا گیا ہے ۔








