خبر اردو :
سرینگر میں جنگجو نمودار ہونے کے بعد پولیس کنٹرول روم کے ساتھ ہی فائر اینڈ ایمر جنسی ہیڈکوارٹر کے پاس تعینات سی آ ر پی ایف اہلکار پر حملہ کیا ہے ،جس میں اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔
جنگجوؤں نے اہلکاروں کی جانب فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ہیں ۔
سی آر پی ایف اہلکار حملے میں زخمی ہوئے ہیں ، جنہیں بعد میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
وہیں فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے ۔








