خبر اردو :
سی آر پی ایف اہلکار جو سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں جنگجوؤں کے حملے میں زخمی ہو گیا تھا، ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار جنگجوؤں کے حملے میں زخمی ہو گئے تھے ،جس کے بعد وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے ہیں ۔
بتا دیں اس سے پہلے جنگجو بٹہ مالو کے پولیس کنٹرول روم علاقے میں نمودار ہو گئے تھے ،جہاں انہوں نے سی آر پی ایف اہلکار پر فائرنگ کر نے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔








