پلوا مہ میں جنگجوؤں نے کیا فوجی کیمپ پر گرینیڈ حملہ

خبر اردو :

جنگجوؤں نے منگل کی را ت کو پلوامہ کے ترال علاقے میں فوجی کیمپ پر گرینیڈ حملہ کیا ہے ۔

پولیس آفیشل کے مطابق جنگجوؤں نے ترال کے نادر گاؤں میں 42آر آر کے فوجی کیمپ پر ساڑھے نو بجے کے قریب گرینیڈ حملہ کیا ہے ۔

گرینیڈ شدید آواز میں پھٹنے کے بعد فورسز نے جنگجوؤں پر فائر نگ بھی کی ،جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

تاہم جنگجو موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں