اننت ناگ مدبھیڑ میں دو جنگجو ہلاک

خبر اردو :
اننت ناگ میں فورسز اور جنگجوؤں کے مابین جھڑپ میں دو جنگجوؤں کے مار ے گئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق اننت ناگ میں لالچوک علاقے کے مہمان محلے میں ہوئی جھڑپ میں مارے گئے دو جنگجوؤں کی لاشیں جھڑپ کی جگہ سے برآمد کی گئی ہیں ۔

تاہم ابھی تک دونوں ملی ٹنٹوں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ،جبکہ فائرنگ رک گئی ہے اور تلاشی آپریشن جاری ہے ۔

پولیس اس سے پہلے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپ میں دونوں جنگجو لشکر طیبہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔

اننت ناگ میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے وہیں سرینگر سے بانہال تک ٹرین سروس بھی بند ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں