لشکر طیبہ نے بجبہاڑہ میں فورسز پر ہوئے گرینیڈ حملے کی لی ذمہ داری

خبر اردو :

جنگجو گروپ لشکر طیبہ نے جمعرات کو بجبہاڑ ہ میں سی آر پی ایف اہلکاروں پر ہوئے گرینیڈ حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔

جی این ایس کے مطابق جنگجو گروپ کے ترجمان ڈاکٹر عبداﷲ غزنوی نے کہا ہے کہ لشکر طیبہ کے کیڈر نے ہی بجبہاڑہ میں زینہ پورہ سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ حملہ کیا ہے ،جس میں پانچ سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔

بتادیں سی آر پی ایف کیمپ پر حملے کے بعد فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔ جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں