خبر اردو
محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہو ئے تیار شدہ ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کی رجسٹریش سر ٹفکیٹ بذ ریعہ ڈاک متعلقہ پتہ پر بھیجنے کا آ غاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس بانڈی پورہ نے ٹرانسپورٹ کمشنر کی ہدایت پر13ڈرائیونگ لائسنس کے علاوہ گاڑیوں کی 4رجسٹڑیشن سندیں دئے گئے پتے پر بذریعہ ڈاک روانہ کی ہے ۔ادھر لوگوں نے اس اقدام کو سراہتے ہو ئے کہا کہ اس سے انہیں دفتروں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے ۔
اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس بانڈی پورہ نے ٹرانسپورٹ کمشنر کی ہدایت پر عمل کر تے ہو ئے لوگوں کو ان کی ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کی رجسٹریشن سندیں دئے گئے پتے پر بھیجنے کی با ضا بطی طور پر شروعات کی ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر بانڈی پورہ نے بزریعہ ڈاک 13ڈرائیونگ لائسنس کے علاوہ 4گاڑیوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ دئے گئے پتہ پر روانہ کی ہیں ۔
اے آر ٹی او بانڈی پورہ نے بتایا ہے کہ اس عمل سے ٹرانسپورٹ دفتروں میں لوگوں کا رش کم ہو نے کے ساتھ ساتھ لو گوں کو آسانی ہو گی ۔انہوں نے بتایا کہ ابھی ہم نے شروعات کی ہے اور آئندہ بھی اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔








