شوپیان میں جنگجو سیکیورٹی اہلکاروں کی چار رائفل لے کر بھاگنے میں کامیاب

خبر اردو :

شوپیان میں جمعرات کی شا م کو جنگجو ایک کانگریس لیڈر کے گھر میں گھس وہاں پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں کی چار رائفل لے کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق ساڑھر آٹھ بجے کے قریب جنگجو شوپیان کے بون بازار میں محمد شفیع بانڈے کے گھر میں گھس کر وہاں پر موجود محافضوں کی چار رائفل لے کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ہیں.

واقعے کے بعد جنگجوؤں کو پکڑنے کے لئے فوج ،پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں