شاہ فیصل نے کی نیشنل میڈیا کی جم کر تنقید

خبر اردو :

آئی اے ایس ٹاپر شاہ فیصل نے بھارتی میڈیا کی پاکستانی انتخابات کو نشر کرنے کے طریقے کو لے کر جم کر تنقید کی ہے۔

شاہ فیصل نے عمران خان کی جیت کو اور پھر ان کی تقریر پر بھارتی میڈیا کی طرف سے کی گئی تنقید کو بد قسمتی قرار دیا ہے ۔

شام فیصل نے جمعہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’ کچھ میڈیا اداروں نے بھارت کو شرمندہ کر دیا ہے ،ہمسایہ ملک نے نیا وزیر اعظم چنا ہے ،اوروہ مصلحت کی بات کر رہا ہے ،تبدیلی کی بات کر رہا ہے ،لیکن یہاں سے کچھ عداوت کو بر قرار رکھنے کیلئے اسکی ہرزا سرائی کر رہے ہیں ، جو کہ بہت بد قسمتی ہے ‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں