کلگام میں نامعلوم افراد نے کیا بینک پر حملہ ،دو زخمی

خبر اردو :

کلگام میں جمعہ کو ایک بینک میں فائرنگ سے دو زخمی ہوئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کو نامعلوم افراد نے کلگام کے موہن پورہ علاقے میں جموں کشمیر بینک میں گھس کر فائرنگ کی ہے ،جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی گارڈ کے علاوہ ایک عام شہری زخمی ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بندوق بردار بینک کو لوٹنے کی غرض سے آئے تھے ،تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو پایا کہ نامعلوم افراد نے بینک کو لوٹا ہے یا نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں