بائیومیٹرک سسٹم : سرکاری ملازمین کی حاضری میں حیران کن اضافہ


رضوان سلطان

گورنر این این ووہرا کی طرف سے سرکاری ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد کئی سرکاری دفاتر میں بائیومیٹرک سسٹم شروع کیا گیا ۔

اس کاروائی کو شروع کرنے کے بعد لگ بھگ سبھی دفاتر کی روزانہ حاضریاں اعلیٰ انتظامہ کو روانہ کی جاتی ہیں ۔جہاں ان کی جانچ پرکھ کی جاتی ہے ۔

اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ مختلف سرکاری دفاتر میں ملازمین کی غیر حاضری کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

کیوں کہ ایسی خبریں بھی آتی رہتی ہیں کہ کہیں ملازمین سویرے حاضری کر کے د ن بھر دفتر سے غائب ہو جاتے ہیں ۔لہٰذا بائیو میٹرک انتظام کے بعد دفاتر حاضری میں اضافہ ہونے کے بعد کام کاج میں بہتری دیکھی گئی ہے ۔

گورنر انتظامیہ کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال کے بعد سیول سیکٹریٹ اور دوسرے سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری میں حیران کن اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

انتطامیہ کے مطابق بائیومیٹر ک سسٹم کو لاگو کرنے سے پہلے جہاں ملازمین کی حاضری 45فیصد تھی وہیں اس کو لاگو کرنے کے بعد ملازمیں کی حاضری 80فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔

اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ اگر ملازمین کی حاضری ہی پوری نہ ہو نہ ہی وہ وقت کے پابند ہوں تو کام کاج میں بہتری کیسے آ سکتی ہے

،یہی وجہ ہے کہ گورنر انتطامیہ نے یہ ایک صحیح قدم اٹھا کے دفاتر میں بائیو میٹرک سسٹم شروع کروایا ،جس سے ایک ملازمین کے کام کاج میں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے وہیں لوگوں کی مشکلات مین بھی کمی آنے کی امید ظاہر کی جا سکتی ہے۔

گورنر این این ووہرا نے ایسے بہت سارے اقدامات کئے ہیں ، جن کی لوگوں نے کا فی سرہاناکی ہے ،اب آنے والا وقت بتائے گا کہ آگے گورنر راج میں ریاست میں کون کون سی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں