ترال میں‌ہوئے ایس پی او کے اغوا پر پولیس چیف کا بیان

خبر اردو :
پلوامہ کے ترال علاقے میں گزشتہ رات ایک ایس پی او کو تین مشتبہ جنگجوؤں نے اس کے گھر سے اسے اغوا کیا ہے ۔

اے این آئی کے مطابق پولیس چیف ایس پی وید نے کہا ہے کہ ’’ ہم اس خبر کی تصدیق کر رہے ہیں ،اس کے گھر والوں نے کہا ہے کہ وہ رشتہ داروں کے ہاں گیا تھا ‘‘۔

آپ کو بتا دیں رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات تین مشتبہ جنگجوؤں نے ایک ایس پی او کو اس کے گھر سے اغوا کیا ہے ، جبکہ ابھی اس کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہو پایا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں