شوپیان میں بینک محافظ کی رائفل چھین کر فرار ہونے والا نوجوان گرفتار

خبر اردو :

شوپیان میں ایک جموں کشمیر بینک برانچ پر تعینات محافظ کی رائفل چھین کر فرار ہونے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے 12بور رائفل چھین لینے والے نوجوان کو گرفتارکر لیا ہے ، جس کی شناخت شمشی پورہ شوپیان کے جنید احمد گنائی کے بطور ہوئی ہے ۔

بینک کے گارڈ کی رائفل چھین لے جانے کے بعد پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ،مجرم کو گرفتار کرنے کے علاوہ رائفل کو بھی بر آمد کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں