خبر اردو :
کنگن کا نوجوان جو تین ہفتے سے گھر سے غائب تھا،اس کی لاش بر آمد کی گئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق تین ہفتوں سے لاپتہ ۲۴ سالہ شکیل احمد اعوان کی لاش سندھ پروجیکٹ کے پاور کنال کے پاس برآمد کی گئی ہے ۔
نوجوان کی لاش اس کے گھر سے تین میل دور پنزن سے بر آمد کی گئی ہے ۔
شکیل ۱۰ جولائی کو غائب ہوا تھا ، سنیچر کو اس کی لاش کو مقامی لوگوں نے پاور کنال میں پایا ہے ۔








