خبر اردو :
سنیچر کی شام کو اونتی پورہ کے علاقے میں مشتبہ جنگجوؤں کے گرینیڈ حملے میں چار فورسز اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔
جی این ایس کے مطابق اونتی پورہ کے جاوبرا علاقے میں گرینیڈ دھماکے میں چار سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔
ایک پولیس ترجمان کے مطابق مشتبہ جنگجوؤں نے دھماکہ سی آر پی ایف پارٹی پر پھینکا تھا ۔جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔جنہیں بعد میں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
دھماکے کے بعد حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔








