ڈوڈہ میں دلدوز سڑک حادثہ ،9افراد بری طرح زخمی

خبراردو :
ڈوڈہ بھدرواہ شاہراہ پر سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں 9افراد بری طرح سے زخمی ہوئے جنہیں پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے ضلعی ہسپتال ڈودہ منتقل کیا گیا جہاں اُن کا علاج و معالجہ جاری ہے۔

اتوار دو پہر کو ڈوڈہ بھدرواہ شاہراہ پر سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں اُس وقت 9افراد بری طرح زخمی ہوئے جب مختلف سمتوں سے آرہی موٹر گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ بھدرواہ سے ڈوڈہ جارہی ایک ماروتی کار زیر نمبر PB37P-5784مخالف سمت سے آرہی ایس یو وی گاڑی زیر نمبر JK06A-0011کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار افراد بری طرح سے زخمی ہوئے۔ پو

لیس نے بتایا کہ حادثہ کے فوراً بعد پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ انہوں نے بتایا حادثہ میں 9افراد بری طرح سے زخمی ہوئے جنہیں ضلعی ہسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا جہاں اُن کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ پولیس نے زخمی ہوئے افراد کی شناخت 50سالہ فرید احمد، 46سالہ نازیہ جان، 16سالہ مومن، 11سالہ متعین، 9ساالہ ماریہ جان، 38سالہ بشیر احمد، 45سالہ حفیظہ بیگم اور عبدالطیف شامل ہیں۔KNS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں