خبراردو:
پلوامہ میں مشتبہ جنگجوؤں کی فائرنگ سے ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہواہے ۔
جی این ایس کے مطابق مشتبہ جنگجو اتوار کی شام کو نایرا گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکار نصیر احمد راتھر کے گھر میں گھس کر اس پے
کئی گولیاں چلائیں ،جس کے بعد نصیر کو پلوامہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار پایا گیا ۔
نصیر احمد پلوامہ کے ۱۸۲ سی آر پی ایف کیمپ میں تعینات تھا ، اور وہ چھٹیوں پر گھر آیا تھا ۔








