خبر اردو :
پٹن کے ایک گاؤں میں دماغی طور معذور شخص کے حملے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
اطلاعا ت کے مطا بق پٹن کے چک جمال گاؤں میں دماغی طور پرمعذور عبدالمجید ڈار نامی شخص نے گاؤں میں کئی افراد پر حملہ کیا ہے ، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں ،۔
جن میں فاروق احمد نامی شخص شدید زخمی ہوا ہے ، جسے بعد میں سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق دماغی طور معذور شخص نے گزشتہ روز اتوار کی شام کو تیز چاقو سے کئی افراد پر حملہ کیا ہے ۔
اس حوالے میں پولیس نے بھی کیس درج کیا ہے .








