سرینگر میں سکول بس نے کمسن بچے کو کچل ڈالا

خبر اردو :
سرینگر میں سوموار کی صبح اسوقت دلدوز حادثہ پیش آیا جب ایک سکول بس کی زد میں آکر کمسن لڑکا جاں بحق ہو گیا ۔

اطلاعات کے مطابق سرینگر کے خانیار علاقے میں سوموار کی صبح ایک سکول بس نے نٹی پورہ کے پانچ سالہ واصف مجید کو کچل ڈالا ،

جس کے نتیجے میں کمسن کو شدید زخمی حالت میں نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار پایا ۔
تاہم پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں