این آئی اے کا آسیہ اندرابی کے گھر پر چھاپہ

خبر اردو :

تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے سوموار کوسرینگر صورہ میں واقع دختران ملت کی چیر پرسن آسیہ اندرابی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے ۔

آفیشل ذرائع کے مطابق این آئی ا ے کی طرف سے دیش دروہی کیس کے حوالے سے دختران ملت کے گھر پر چھاپا مارا گیا ہے ۔

دلی کی ایک عدالت کی طرف سے آسیہ اندرابی اور اس کی دوساتھی خواتین ابھی این آئی اے کے حوالے کی گئی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں