خبر اردو:
سوموار کو بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں ا یک شخص بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق پینتالیس سالہ محمد شفیع لون اپنے گھر میں بجلی کنکشن کی مرمت کر رہے تھے ،جس دوران وہ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے ۔
اگرچہ مقامی لوگوں نے لون کوہسپتال بھی لیا ،تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔








