سری نگر وسطی ضلع بڈگام کے متعدد علاقوں میں خوف ودہشت پھیلانے والے آدم خور تیندوے کو بالآخر گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق بڈگام کے خانصاحب اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران آدم خور تیندوے نے خوف ودہشت ماحول قائم کر رکھا تھا، لوگ غروب آفتاب کے بعد ہی گھروں میں محصور ہو کررہ جاتے تھے۔
مذکورہ آدم خور تیندوے نے دو ہفتوں کے دوران دو بچوں کو نوالہ بنایا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تیندوے کو گولی مارنے کا حکم دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز ہارون بڈگام میں آدم خور تیندوے کونشانہ بازوں نے گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا جس کے بعداب لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔
یو این آئی- ارشید بٹ