کٹھوعہ شوٹ آئوٹ:شہید دیپک شرما کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا: منوج سنہا

جموں، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ کٹھوعہ میں گینگسٹر کا مقابلہ کرنے کے دوران قربانی پیش کرنے والے پولیس افسر دیپک شرما کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم خوف سے پاک جموں وکشمیر بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا ظہار بدھ کو ‘ایکس’ پر ایک ا پوسٹ میں کیا۔

انہوں نے کہا: ‘قوم شہیدوں کے خاندانوں اور جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ کھڑی ہے جن کی مختلف قسم کے چیلنجوں اور مخالفین کے خلاف لڑنے کا حوصلہ ہمیں ہمیشہ متاثر کرتا رہے گا’۔

انہوں نے کہا: ‘ہمارے شہید کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا اور ہم خوف سے پاک جموں و کشمیر بنانے کے لئے پر عزم ہیں’۔

بتادیں کہ سب انسپکٹر دیپک شرما کٹھوعہ میں ایک انتہائی مطلوب گینگسٹر کے خلاف لڑنے کے دوران زخمی ہوئے اور بعد میں علاج کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں