بی جے پی نے مساوی ترقی اور آپسی بھائی چارے کو بحال کیا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

جموں، وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بدھ کے روز کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت نے مساوی ترقی کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بحال کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت نے لوگوں کو ان کی دہلیزوں پر انصاف فراہم کیا۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے گندو بھلیسہ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں حکومت نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو انصاف فراہم کیا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہاکہ کانگریس کے دور میں جموں وکشمیر کے لوگوں کو نظر انداز کیا گیا لیکن موجودہ سرکار نے یہاں کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا بھر پور موقع فراہم کیا۔

ان کے مطابق کانگریس نے جموں وکشمیر خاص کر مسلمانوں میں بی جے پی کے تئیں نفرت پھیلانے کا کام کیا لیکن آج لوگ کانگریس کی پالیسیوں سے پوری طرح واقف ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات میں اس بار کشمیر میں بھی کنول کا پھول کھلے گا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی پانچ نشستوں پر بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں