سری نگر، بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر نے لداخ میں ہنگامی لینڈنگ کی تاہم ہیلی کاپٹر کے دونوں پائیلٹ محفوظ ہیں۔
آئی اے ایف ذرائع نے بتایا کہ آئی اے ایف کے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر نے لداخ میں ہنگامی لینڈنگ کی اس دوران ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا تاہم ہیلی کاپٹر کے دونوں پائیلٹ محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ 3 اپریل کو پیش آیا۔
حکام نے بتایا کہ آئی اے ایف نے اس سلسلے میں کورٹ آف انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں۔
آئی اے ایف نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا: ‘آئی اے ایف کے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر نے لداخ میں آپریشنل ٹریننگ کے دوران 3 اپریل کو احتیاطی طور پر لینڈنگ کی اور اس دوران ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا’۔
بیان میں ہا گیا کہ ہیلی کاپٹر کے دونوں پائیلٹ محفوظ ہیں اور ان کو نزدیکی ہوائی بیس پر پہنچایا گیا ہے۔
یو این آئی ایم افضل