سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دہائیوں سے گرفتاری سے بچنے والے 2مفرور افراد کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار شدگان کے خلاف پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ اور پولیس اسٹیشن بارہ مولہ میں مقدمے درج ہیں۔
پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے گذشتہ دہائیوں سے گرفتاری سے بچنے والے دومفرور افراد کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت محمد اشرف لایا ولد غلام رسول ساکن جامع محلہ بارہ مولہ اور نژیر احمد آہنگر ولد علی محمد ساکن وہی پورہ ٹنگمرگ کے طور پر کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سیشن جج بارہمولہ کی عدالت اور سب جج جی ایم آئی اسی ٹنگمرگ نے ملزمان کے خلاف وارنٹ جاری کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں گرفتار ملزموں کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔
یو این آئی، ارشید بٹ