سری نگر، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) نے وادی کشمیر میں 12 اپریل یعنی جمعہ سے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کے احکامات صادر کئے ہیں۔
متعلقہ محکمے کے حکمنامے کے مطابق سری نگر میونسپل حدود کے اندر آنے والے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں نئے اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جبکہ سری نگر میونسپل حدود سے باہر آنے والے اور دوسرے اضلاع کے سکولوں میں نئے اوقات کار صبح 10 بجے سے شام چار بجے تک ہوں گے۔
ڈی ایس ای کے کی طرف سے پیر کو جاری اس حکمنامے میں متعلقہ اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ حکم/ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں کئے جانے والے کسی بھی انحراف کا سنجیدہ نوٹ لیا جائے گا۔
یو این آئی- ایم افضل