محبوبہ مفتی جیسے لیڈر کشمیری پنڈتوں کی مائیگریشن کے لئے ذمہ دار: بی جے پی

جموں،بی جے پی کے سینئر لیڈر کویندر گھپتا نے منگل کے روز کہاکہ محبوبہ جیسے لیڈر کشمیری پنڈتوں کی مائیگریشن کے لئے ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہاکہ محبوبہ مفتی نے ہمیشہ کشمیری پنڈتوں کے خلاف کام کیا۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
کویندر گھپتا نے کہاکہ بی جے پی واحد پارٹی ہے جس نے پنڈت برادری کے لئے بہت کچھ کیا ۔

انہوں نے کہاکہ محبوبہ مفتی کی جانب سے یہ بیان دینا کہ بھاجپا نے کشمیری پنڈتوں کو ہتھیار کے طورپر استعمال کیا ناقابل برداشت ہے۔

کویندر گھپتا نے کہاکہ جب بی جے پی نے کشمیر میں پنڈتوں کے لئے الگ کالونیاں بنانے کا فیصلہ کیا تو محبوبہ مفتی اور دوسرے لیڈروں نے اس پر اعتراض کیا۔
انہوں نے کہاکہ محبوبہ مفتی کا یہ بیان چناوی ہتھکنڈا ہے ۔

ان کے مطابق کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کی خاطر بھاجپا کوشاں ہے۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں