سری نگر، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نتن اگر وال نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے سری نگر سیکٹر کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اس دوران مشکل موسمی صورتحال کے باجود اپنے فرائض بخوبی نبھانے پر جوانوں کے عزم کی سراہنا کی۔
یہ جانکاری بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے جمعہ کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
انہوں نے کہا: ‘بی ایس ایف کے ڈی جی شری نتن اگروال نے ایل او سی کے سری نگر سیکٹر کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات یونٹ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا’۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ڈی جی نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور سخت موسمی صورتحال کے باجود جوانوں کے اپنے فرائض بخوبی انجام دینے کے عزم کی سراہنا کی’۔
یو این آئی- ایم افضل