نوجوان گرو گوبند سنگھ جی کے نظریات پر عمل کریں: منوج سنہا

سری نگر، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز بیساکھی کے مقدس موقع پر گرو گوبند سنگھ جی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے نوجوانوں سے گرو جی کے نظریات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘بیساکھی کے پُر مسرت موقع پر گرود وارہ صاحب ابتل رام گڑھ سانبہ میں حاضری دی’۔

انہوں نے کہا: ‘میں قابل احترام شری گوبند سنگھ جی کو سلام کرتا ہوں اور ایک منصفانہ اور جامع معاشرے کے لئے ان کے وژن کو یاد کرتا ہوں’۔

منوج سنہا نے اپنے ایک اور پوسٹ میں نوجوانوں سے اپیل کہ وہ ان کے نظریات جن کی گرو جی نے زندگی پر پیروی کی، پر عمل کریں۔

انہوں نے نوجوانوں سے غریبوں اور پسماندہ افراد کی بہتری کے لئے انتھک کوشش کرنے کی تاکید کی۔

بتادیں کہ گرو گوبند جی سکھ مذہب کے دسویں گرو ہیں، آپ 1666 میں بہار کے پٹنہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1699 میں خاؒصہ پنتھ کی بنیاد رکھی تھی۔

یو این آئی – ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں