سری نگر، سری نگر کے صنعت نگر علاقے میں شبانہ آگ کی ایک واردات میں ایک ایل ای ڈی الیکٹرک لیمپ فیکٹری کو شدید نقصان پہنچا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صنعت نگر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں رفیقی ساوئنڈس نامی ایک فیکٹری میں آگ نمودار ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اس فیکٹری میں ایل ای ڈی الیکٹرک لیمپ، کمپرسر، لیزر میشنیں، اسمبلی لائنز اور ایس ایم ٹی میشنیں وغیرہ تیار کی جاتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ کی وجہ سے لاکھوں روپیے مالیت کے سامان کو نقصان پہنچا ہے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ آگ کی لگنے وجہ معلوم کیا جا رہی ہے تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
یو این آئی- ایم افضل