سری نگر،سرحدی ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے میں منگل کی صبح نالہ سے معمر شہری کی لاش برآمد کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام 85سالہ غلام محی الدین گنائی ساکن کانٹھ پورہ لولاب پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ بسیار تلاش کے باوجود بھی معمر شہری کا کئی پراتہ پتہ نہیں چل سکا جس کے بعد اہل خانہ نے گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح شمریال لولاب میں معمرشہری کی لاش برآمد کی گئی۔
پولیس نے لاش کوتحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔
یو این آئی،ارشید بٹ