سری نگر، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز ‘عالمی یوم مزدور’ کے موقع پر یونین ٹریٹری کے تمام محنت کشوں کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے کہا: ‘ہمیں معاشرے کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے محنت کشوں کی محنت کو تسلیم کرنا چاہئے’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کیا۔
انہوں نے کہا: ‘یوم مزدور کے موقع پر میں جموں و کشمیر کے تمام محنت کشوں کو مبارک باد اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘آئے ہم معاشرے کی ترقی و خوشحالی میں اپنی افرادی قوت کی محنت اور قوم کی تعمیر میں ان کی انتھک کوششوں کو پہچانیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں’۔
بتادیں کہ یکم مئی کو عالمی یوم مزدرو منایا جاتا ہے۔اس دن کو امریکہ کے شکاگو میں محنت کشوں کی جد و جہد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
یو این آئی ایم افضل