سری نگر، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جیشٹھا اشٹمی کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ ماتا کھیر بھوابی کی برکت سے لوگوں کی زندگیاں خوشیوں، خوشحالی اور سکون سے بھری رہیں’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کی صبح ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘جیشٹھا اشٹمی کے پُر مسرت موقع پر آپ سب کو خاص کر کشمیری پنڈت بہنوں اور بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ماتا کھیر بھوانی کی برکت سے آپ کی زندگی میں ہمیشہ خوشیاں، خوشحالی اور سکون رہے’۔
یو این آئی ایم افضل