جموں و کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

سری نگر، محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 26 اور 27 جون کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کے بیچ بعد دوپہر کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں 28 سے 30 جون تک بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی میں یکم جولائی سے 4 جولائی تک کئی مقامات پر رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔

محکمے نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے۔

دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت19.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت15.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب12.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت16.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں