سری نگر،جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے یوتھ لیڈروں اور کارکنوں نے بدھ کے روز یہاں نیٹ امتحانات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی سرکار مخالف نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے نیٹ کے امتحانات دوبارہ کرانے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر یوتھ کانگریس لیڈروں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ امتحانات میں گھوٹالہ ہوا ہے جس کے لئے طلبا سڑکوں پر ہیں۔انہوں نے کہا: ‘اس سے پہلے جموں وکشمیر پولیس سب انسپکٹر کی اسامیوں، فائر اینڈ سروس بھرتی، اکاﺅنٹس اسسٹنٹ کی اسامیوں میں بھی گھو ٹالے ہوئے ‘۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم چاہتے ہیں نیٹ کے امتحانات دوبارہ منعقد کرائے جائیں’۔انہوں نے بے جی پر الزام لگاتے ہوئے کہا: ؛بی جے پی کی وجہ سے جموں وکشمیر میں بے روزگاری بڑھ گئی ہے’۔ان کے مطابق اتر پردیش، راجستھان، بہار اور گجرات سے پیپر لیک کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ جہاں پر بی جے پی کی حکومت ہے وہاں پر نیٹ امتحانات کے پرچے قبل از وقت افشاں کئے گئے۔کانگریس یوتھ لیڈروں نے کہاکہ مرکزی وزیر تعلیم کو فوری طورپر اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہئے۔
یو این آئی، ارشید بٹ