جموں، انٹی کورپشن بیوو (اے سی بی) جموں نے بدھ کے روز ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) رینک کے ایک افسر کے خلاف غیر متناسب اثاثہ جات کے ایک کیس میں مقدمہ درج کر دیا۔
اے سی بی کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اے سی بی جموں کے پولیس اسٹیشن میں ان الزمات کی خفیہ تصدیق کے نتیجے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ ملزم چنچل سنگھ، جو جموں و کشمیر پولیس میں ڈی سی پی کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے، نے اس کی معروف آمدنی کے برعکس بھاری اثاثے حاصل کئے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘اس طرح کی گئی تصدیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم افسر نے منافع بخش عہدوں پر تعیناتی کے دوران اور بد عنوانی میں ملوث ہونے کے دوران اپنے نام، اپنے خاندان کے افراد اور رشتہ داروں کے ناموں پر متعدد منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں جمع کیں ہیں جن میں صوبہ جموں کے مختلف اضلاع میں رہائشی مکانات، پلاٹ، دکان، کاروباری ادارے اور ہماچل پر دیش کے ضلع منالی میں دو ہوٹلوں پر مشتمل غیر منقولہ جائیدادیں اور بھاری بینک بیلنس اور قیمتی اشیا شامل ہیں’۔بیان میں کہا گیا: ‘تفتیش کے دوران عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد ملزم اور اس کے افراد کنبہ و رشتہ داروں کے رہائشی مکانات اور دفاتر میں تلاشی کارروائیاں انجام دی گئیں اور جموں، سری نگر اور منالی میں واقع ان کی رہائش گاہوں اور کاروباری اداروں کی بھی تلاشی لی گئی۔
موصوف ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ تلاشی کارروائیوں کے دوران کئی قابل اعتراض دستاویزات حاصل کئے گئے جن کو تحقیقات کے لئے تحویل میں لیا گیا۔انہوں نے کہا: ‘منالی میں ہوٹلوں کی تلاشی کے دوران 25 فروری 2022 کو فروخت کرنے کا ایک معاہدہ، جو شملہ کے ایک وید پرکاش اور ڈی ایس پی کی اہلیہ ریکھا دیوی کے درمیان کیا گیا تھا، وہ بھی بر آمد ہوا جس میں انہوں نے کل 12 رقبے کی زمیں خریدی تھی’۔ان کا کہنا تا: ‘کٹھوعہ کے ہٹلی میں کی گئی تلاشی کے دوران جائیدادوں سے متعلق بیعہ نامے جو وصیت ناموں کی صورت میں زمین کے ایک بڑے حصے لے متعلق تھے، بر آمد کئے گئے’۔انہوں نے کہا کہ کئی مقامات پر تلاشی کارروائیاں ہنوز جاری ہیں۔
یو این آئی ایم افضل