بارہمولہ میں پاکستان میں مقیم 5 جنگجو ہینڈلروں کی جائیدادیں منسلک:پولیس

سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پاکستان میں مقیم 5 جنگجو ہینڈلروں کی کروڑوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیدادوں کو منسلک کر دیا ہے ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ عدالت کی طرف سے اجازت حاصل کرنے کے بعد پولیس نے بارہمولہ میں پاکستان میں مقیم 5 دہشت گرد ہینڈلروں کی 9 کنال اراضی سمیت کروڑوں روپیے مالیت کی جائیدادوں کو قرق کر دیا۔

بیان میں جنگجو ہینڈلروں کی شناخت بشیر احمد گنائی ولد غلام احمد گنائی ساکن تلہ گام، معراج الدین لون ولد فتح محمد ساکن کھر گام، غلام محمد یتو ولد غلام احمد ساکن تلہ گام، عبدالرحمان بٹ ولد محمد سبحان ساکن وانی گام پائین اور عبدالرشید لون ولد غلام محی الدین لون ساکن ستری سیرن کے طور پر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن کریری میں یو اے پی اے کے متعلقہ دفعات کے تحت درج ایک ایف آئی آر زیر نمبر 4/2008 میں انجام دی گئی۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات کے دوران یہ جائیدادیں منسلک کر دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں