لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے اودھم پور میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

جموں، فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے جموں و کشمیر کے ضلع اودھم میں مختلف فارمیشنوں کا دورہ کرکے خطے میں فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

موصوف لیفٹیننٹ جنرل کے دورے کا مقصد شری امرناتھ جی یاترا اور جموں خطے کی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

شمالی کمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘فوجی کمانڈر نے اودھم پور میں مقامی فوجی فارمیشنوں کا دورہ کیا تاکہ آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے’۔

اس موقع پر انہوں نے افسروں کو آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔

قبل ازیں فوجی کمانڈر نے 26 جون کو ریاسی کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی تیاریوں کا بچشم جائزہ لیا۔

یو این آئی- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں